پنجاب قومی اسمبلی کیلئے جیپ کا نشان کتنے لوگوں ملا

0
710

پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 65 امیدوار صرف جیپ کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں ،(ن)لیگ چھوڑ کر جانے والوں نے الیکشن 2018 کیلئے خصوصی طور پر اس نشان کا کہا تھا ۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور صوبائی وزیر رہنے والے زعیم قادری سمیت (ن)لیگ سے راہیں جدا کرنے والے صرف جیپ کے نشان پر ہی الیکشن لڑ رہے ہیں ،حکام کے مطابق پنجاب کے صوبےمیں 120 حلقوں میں امیدواروں کی حتمی فہرست بدھ کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ،سابق حکمراں جماعت جس کی قیادت نوازشریف نے کی 102 امیدواروں کو ٹکٹ دیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے ان 120 حلقوں میں 100 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبے میں لاہور ،راجن پور اور رحیم یار خان کے 21 حلقوں کی حتمی فہرست کیسوں کے التوا میں ہونے پر اپ لوڈ نہیں کی گئی ،حیر ت انگیز طور پر نئی آنے والی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان صوبے میں ایک بڑی جماعت بن کر ابھری ہے اور اس نے اپنے 97 امیدواروں کو ٹکٹ دیے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ پنجاب میں الیکشن 2018کیلئے ان علاقوں میں 98 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here