لاہور میں بند روڈ پر پیاز سے بھرا ٹرک ایک سائیکل سوار سمیت 3راہگیروں پر اُلٹ گیا،سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا،حادثے کے بعد پیاز دور دور تک بکھر گئی اور لوگوں کا ہجوم لگ گیا،جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوئی۔
عینی شاہدین کہتے ہیں کہ بند روڈ کا یہ حصہ اب رِنگ روڈمیں شامل ہے، تاہم اس مرکزی شاہراہ پر بلا وجہ اسپیڈ بریکرز بنا دیئے گئے ہیں، جو آئے روز حادثات کا سبب بنتے ہیں، آج بھی اسپیڈ بریکر پر اچانک بریک لگانے سے ٹرک کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ بشکریہ روزنامہ جنگ