پیسے دیں اور اپنی جان چھڑائیں

0
371

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ امیر قطر نے کوئی ڈیل سے متعلق کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کسی کو این آر او ملے گا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ امیر قطر نے ڈیل کی کوئی بات نہیں کی جب کہ نہ اردگان اورنہ ہی سعودی عرب والے نے کوئی بات کی، یہ پیسے دیں اور اپنی جان چھڑائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن مجرموں کے حق میں تحریک چلانا چاہتی ہے، کریمنل اپنے کرائم بچانے کے لیے اے پی سی بلارہی ہے، یہ اتنے برے پھنسیں گے کہ جان نہیں چھڑا سکیں گے، کمیشن ان پر 5

ہزار ارب کا فراڈ ثابت کرے گا۔ بجٹ سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ منظور ہوگا ہمارے 25 سے 30 اراکین ان سے زیادہ ہیں۔ان کا کہناتھا کہ یہ ناصرف این آراو مانگ رہے ہیں بلکہ 90 کے زاویے سے مانگ رہے ہیں لیکن کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here