پیپلزپارٹی سپین کے زیر اہتمام بینظیر کی سالگرہ تقریب

0
924

پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے زیراہتمام بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب
بارسلونا (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے زیراہتمام بے نظیر بھٹو شہید کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. نوجوان صحافی رضوان کاظمی کی تلاوت کلام پاک اور میاں ممتاز دانش کی نعت رسول مقبول سے شروع کی گئی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سپین کے صدر چوہدری اشتیاق حسین، پیپلز پارٹی یورپ کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات حافظ عبدالرزاق صادق، طارق جمال گجر، پیپلز پارٹی یوتھ ونگ یورپ کے صدر نوید نبی. چوہدری سجاد انور. چوہدری عابد. جاوید اقبال گل. پروفیسر طاہر عظیم. چوہدری ساجد گوندل. سوشلسٹ پارٹی کے رہنما ارنستو کاریون اور دوسرے مقررین نے بے نظیر بھٹو شہید اور ان کے خاندان کی جمہوریت کی بقا کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ آج اگر محترمہ زندہ ہوتیں تو اپنی سالگرہ کا کیک خود کاٹتیں، بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی تمام تر زندگی اپنی خاندانی روایات کو زندہ رکھنے میں سرف کردی اور ان روایات میں غریب کو حق دینا، جاگیرانہ نظام کا خاتمہ، پاکستان کی ترقی اور شہادتوں کے سلسلے کو آگے بڑھانا تھا، تقریب میں نو منتخب صدر چوہدری اشتیاق حسین نے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سینئر رہنما حافظ عبدالرزاق صادق سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان پیپلز پارٹی یورپ. جنرل سیکرٹری طارق جمال اور جاوید گل سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی سپین کی مشاورت سے اپنی ایگزیکٹو باڈی آرگنائزر چوہدری شاہد لطیف. سینئر نائب صدر چوہدری عمران چھوکر کلاں. نائب صدر میاں عبدالروف. نائب صدر چوہدری عابد حسین. ڈپٹی جنرل سیکرٹری سجاد انور. فنانس سیکرٹری پروفیسر طاہر عظیم کا اعلان کیا. منتخب ہونے والی ایگزیکٹو باڈی عہدیداران نے عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہم یورپ بھر میں پیپلز پارٹی کے استحکام اور اس جماعت کو فعال بنانے کے لئے دن رات محنت کریں گے اور بھٹو خاندان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو ترقی کے راستوں پر گامزن کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب میں چوہدری احمد خان تریڑنوالہ. نعیم عباس بھٹی. اشرف مغل. ملک ابرار. سمیت دیگر کمیونٹی رہنماؤں نے بطور خاص شرکت کی. اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما وقار مہندی نے ٹیلیفون پر خطاب بھی کیا. سالگرہ کے اس پروگرام میں اوورسیز کمیٹی کے ممبران راجہ پرویز اشرف اور شیر گجرات چوھدری ندیم اصغر کائرہ کو یورپ بھر میں بہتر تنظیم سازی پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا. تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی. الیکشن میں قائد پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کامیابی اور بے نظیر بھٹو شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here