پیپلز یوتھ ارگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس ذیشان ایازکی صدارت میں منعقد ہوا

0
562

رپورٹ(حاجی محسن ہاشمی)پیپلز یوتھ ارگنائزیشن (pyo)آذادکشمیر راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام راولپنڈی ڈویژن، پنجاب، زون، ضلع اسلام آباد، ضلع راولپنڈی کی پی وائی او کا اجلاس زیر صدارت صدر PYO راولپنڈی ڈویژن سردار ذیشان ایاز بیگ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ طور پہ قرار داد منظور کی گئی
1. پی وائی او کشمیر کا نمائندہ اجلاس متفقہ فیصلہ کرتا ہے کہ ہم بطورِ تنظیم پوری طرح سے اپنی قیادت چیرمین پیپلز یوتھ آرگنایزیشن سردار ضیاءالقمر کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں جو تنظیم کی بہتری پارٹی کی مضبوطی کیلئے اُٹھائے جائیں گے
2.نمائندہ اجلاس نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی عبادت گاہ میں نمازِجمعہ کے دوران فائرنگ انسانی جانوں کے ضیاع کی بھرپور مذمت کرتا ہے .
3.نمائندہ اجلاس نیوزی لینڈ میں پاکستانی شہداء کے ورثا کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے
4.نمائندہ اجلاس کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور ہلاکتوں کی بھی مذمت کرتا ہے اور لائن آف کنٹرول پہ جاری فائرنگ سے بےگھر افراد کے لیے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت متاثرین کی رہائش، صحت، خوراک کو یقینی بنائے اور لائن آف کنٹرول پہ فائرنگ سے بچنے کے لیے شیل پروف بنکرز بنوائے تاکہ لوگ محفوظ رہ سکیں.
5.اجلاس میں چیئرمین پیپلز یوتھ آرگنایزیشن سردار ضیاءالقمر کی دی گئی ہدایت پہ رکنیت سازی مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی وائی او آزاد کشمیر سید آفتاب گیلانی، کنوینر سٹڈی سرکل سید قمر عباس، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سردار اعجاز ولایت
کنوینیر پنجاب زون سردار سعید خان ٹیپو
آرگنائزر راولپنڈی ڈویژن اسلم اعوان
سینئر نائب صدر راولپنڈی ڈویژن سردار مہران رشید
ضلعی صدر پی وائی او کشمیر اسلام آباد سردار یاسر بشیر، جنرل سیکرٹری سردار شہزاد یوسف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل زبیر راٹھور، سیکریٹری ریکارڈ سردار ساجد خان
ضلعی آرگنائزر راولپنڈی سید مرتضیٰ بخاری، سیکریٹری اطلاعات راجہ حیدر علی
رہنما پی وائی او شہزاد چغتائی ، ساجد بیگ، راجہ سعد علی نے بھی شرکت کی
اجلاس میں مرکزی رہنما پی وائی او ڈسٹرکٹ باغ سے سردار خالد مغل، ممبر سی ای سی سردار فوززیب خان نے بطورِ مبصر شرکت کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here