پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں میں تصادم

0
646

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے انتخابی امیدوار سمیت متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔

رہنما تحریک انصاف فردوس نقوی نے ایم کیو ایم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مخالفین ووٹ سے مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے تشدد پر اتر آئے ہیں۔ فردوس نقوی نے پی ایس 123 میں پی ٹی آئی کے امیدوار فیضان مسلم پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنی پرانی روش نہیں بدلی۔

پی ٹی آئی امیدوار اشرف قریشی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے، عوام اس ظلم کا بدلہ 25 جولائی کو ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here