پی ٹی آئی رکن اسمبلی سعدرفیق کی حمایت میں کیا کہا

0
431

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ خواجہ سعد رفیق کی حمایت میں بول پڑے ۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ انہیں سعد رفیق پر کرپشن کا الزام نظر نہیں آتا، وہ اُنہیں 30 سال سے جانتے ہیں۔ تفصیلی گفتگو آٹھ بج کر تین منٹ پرپیش کی جائے گی۔
پیراگون ہاؤسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت مسترد ہونے کے بعد سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور اُن کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو نیب لاہور نے گرفتار کرلیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here