پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹر شپ ہے، ناراض رہنماؤں کی پریس کانفرنس

0
963

فیصل آباد میں تحریک انصاف کے ناراض رہنمائوں نے شکوے شکاتوں بھری پریس کانفرنس کرڈالی اور کہا کہ پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹر شپ ہے جمہوریت نہیں ۔
سابق وفاقی وزیر راجہ نادر پرویز،میاں محمد علی سرفراز ،ممتاز کاہلوں ،علی سرفراز و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ دھرنے میں کھانا ہم نے کھلایا ،پیسہ پانی کی طرح ہم نے بہایا،مرغیاں ہم نے خریدیں اور ٹکٹ دینے کی باری آئی تو وہ کسی اور کو مل گیا بہت ناانصافی ہے۔ان کا کہناتھاکہ امیدواروں کی معلومات لینے والے پارٹی سروے بھی خود ساختہ ہے ،الیکشن میں کمزور پینل کا سامنے آیا پارٹی اور عمران خان کے خلاف سازش ہے ،اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے۔
ناراض رہنما علی سرفراز کا کہنا تھا کہ عون چوہدری کی وساطت سے بتایا گیا کہ سروے میں سب سے ٹاپ پر ہوں، اب عوام کی رائے اور سروے کہاں پڑا رہ گیا کس دراز میں پڑا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دھرنے میں کھانا کھلانے کیلئے سب سے زیادہ حصہ ڈالا تھا،لکڑیاں ڈھوئیں، مرغیاں خریدتے رہے، نائی بن گئے۔
علی سرفراز نے یہ بھی کہا کہ ٹی وی پر قسمت کی فیصلے اس طرح سنے جیسے میٹرک کا نتائج کا اعلان ہو، حلف کے باوجود ٹکٹوں کے فیصلے ایک ہفتہ پہلے کیسے سامنے آئے؟ حلف توڑنے والوں نے لازماً پیسے بھی لئے ہوں گے۔
ناراض رہنماوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کا ردعمل پورے پاکستان میں ہوا ہے، این اے 107 سے تین حقداروں علی سرفراز، ممتاز کاہلوں اور اسد نادر کو نظر انداز کیا گیا ، جس پر ن لیگ والوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں کہ پی ٹی آئی یہ سیٹ ہار گئی ،یہ بھی کہا کہ وہ پی ٹی آئی میں میرٹ کی بالادستی کیلئے پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here