پی ٹی آئی کی عائشہ نذیر جٹ ارب پتی

0
984

تحریک انصاف کی این اے 162 سے امید وار عائشہ نذیر جٹ 1ارب 30 کروڑ 49لاکھ روپے سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق عائشہ نذیر جٹ برطانیہ میں فلیٹ کی مالک ہونے کے ساتھ سعودی عرب کی تعمیراتی کمپنی میں 18کروڑ 83لاکھ روپے کی حصہ دار بھی ہیں۔دستاویز کے مطابق بورے والا سے پی ٹی آئی کی امیدوار 40لاکھ روپے کے زیوارت اور فرنیچر کی مالک بھی ہیں۔دستاویز میں عائشہ نذیر جٹ نے اپنے اثاثوں میں اپنے شوہر کو بھی مشترکہ طورپر مالک ظاہر کیا ہے کہ ان کے بینک اکائونٹ میں 2لاکھ 79ہزار روپے موجود ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here