پی ٹی آئی کے سردار غلام عباس الیکشن لڑنے کیلئے نااہل

0
828

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار غلام عباس کو لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

سردار غلام عباس حلقہ این اے 64 چکوال سے امیدوار تھے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی جس کے دوران عدالت نے سردار غلام عباس سے استفسار کیا کہ اپ عوامی نمائندے ہیں اور آپ کا این ٹی این ہی نہیں ہے۔

عدالت عالیہ نے ان سے کہا کہ آپ نے عوامی نمائندہ ہوتے ہوئے لگژری زندگی گزاری،جبکہ ایک پیسہ ٹیکس نہیں دیا۔

سردار غلام عباس کے وکیل احسن بھون نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے مؤکل نے سادہ زندگی گزاری ہے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ سردار غلام عباس 2 دفعہ ایم پی اے اور 2 دفعہ ڈسٹرکٹ ناظم رہے ہیں لیکن ٹیکس کچھ نہیں دیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here