پی ٹی آئی کے سردار غلام عباس بھی نااہل

0
1178

۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے بعد چکوال سے پی ٹی آئی کے سردار غلام عباس بھی نااہل ہوگئے ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ جاری کردیا ۔جسٹس عبادالرحمٰن لودھی پر مشتمل خصوصی الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64(چکوال)سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار غلام عباس، ان کے قریبی عزیز سردار آفتاب اکبر اور این اے67سے امیدوار فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیلیں منظور کرتے ہوئے تینوں کے کاغذات نامزدگی مسترد قرار دے دیئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این60راولپنڈی کینٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار عامر محمود کیانی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے ،پی ٹی آئی کی طلبہ تنظیم کے سابق ضلعی صدر آصف محمود نے انکے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔
آصف محمود نے موقف اختیار کیا تھا کہ عامر کیانی راولپنڈی کینٹ کے تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمات میں نامزد ملزم ہے لیکن اس نے کاغذات نامزدگی میں اس امر کو پوشیدہ رکھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عامر محمود کیانی نے ایف بی آر میں جمع کرائی گئی ٹیکس ریٹرن کااپنے کاغذات میں ذکر ہی نہیں کیا مزید یہ کہ عامر کیانی ایک پر تعیش زندگی گزار رہےہیں لیکن انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے ذرائع آمدن کا بھی کوئی ذکر نہیں کیا۔مذکورہ اپیل کی سماعت کے دوران گزشتہ تاریخ پر درخواست گزار کا وکیل ٹریبونل میں حاضر نہ ہوا جس پر معزز ٹریبونل نے یہ اپیل غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی تھی۔تاہم25جولائی کو درخواست گزار نے اپیل کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ بدھ کے روز سماعت کے موقع پر فاضل ٹریبونل نے قرار دیا کہ اب جلد سماعت کیسے ممکن ہے کیونکہ اپیلوں کی سماعت کا آج آخری دن ہے اور دوسرا فریق بھی موجود نہیں ہے۔ ٹریبونل نے درخواست مسترد کرتے ہوئے عامر کیانی کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here