کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے زیرِانتظام پی ٹی آئی حکومت کے آئی ایم ایف بجٹ، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آج(اتوار کو ) ریلی نکالی جائیگی، ریلی کا آغاز پیپلز سیکرٹریٹ سے ہوگا،کراچی بھر سے جیالے سہ پہر تین بجے پیپلز سیکرٹریٹ پہنچیں گے،ریلی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کریں گے۔ریلی کا اختتام کراچی پریس کلب پر ہوگا،ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت کراچی کے تمام اضلاع میں ریلی میں شرکت کرنے والوں کیلئے مختلف اضلاع میں پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں سے
ضلعی جلوس مرکزی ریلی میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے فرائض پیپلز سٹوڈینٹس فیڈریشن اور پیپلز یوتھ انجام دے گی۔ صوبائی وزیر سعید غنی اور جنرل سیکرٹر سعید غنی نے کارکنان کو پارٹی جھنڈے کے ساتھ ریلی میں شرکت کرنے کی ہدایت کی