چند پتھروں سے ڈرنے والا نہیں بلاول بھٹو

0
661

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ میرا پہلا الیکشن ہے،یقین ہے لیاری کے عوام ساتھ دیں گے‘ میں عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کروں گا‘چند پتھروں سے ڈرنے والا نہیں‘سمندرکا پانی میٹھاکرکے لیاری کو فراہم کریں گے‘عوامی حقوق کی جنگ لڑنے نکلاہوں‘رکوں گانہیں‘ایم کیو ایم مستقل قومی مصیبت ہے‘ایم کیو ایم والے تو آپس میں لڑ رہے ہیں وہ کیسے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ جو وعدے بلاول بھٹو زرداری آپ سے کر رہا ہے وہ بلاول بھٹو زرداری پورے گا‘یہ میرا پہلا اوربہت سے لوگوں کا آخری الیکشن ہے۔ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے اتوار کواپنے حلقے این اے 246 لیاری کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ لیاری کے مسائل ہم حل کریں گے‘ آپ کا اور میرا رشتہ بہت پرانا ہے‘لیاری سے اس لیے لڑرہا ہوں تاکہ مسائل حل کرسکوں ۔ بھوک مٹاؤ پروگرام کے تحت کھانے پینے کی اشیا کم قیمت پر ملیں گی‘ ذوالفقار بھٹو کے وعدے بے نظیر نے پورے کیے۔میں بے نظیر کے وعدے پورے کروں گا‘اگر میرا ساتھ دوگے تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔بلاول بھٹو نے چیل چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو چند پتھروں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔شر پسند سمجھتے ہیں کہ بلاول بھٹو پتھروں سے ڈر جائے گا تو یہ ان کی بھول ہے‘ عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے نکلا ہوں، رکوں گا نہیں۔ لیاری اور پورے ملک کے غریب عوام کو حقوق دلوانا میرا مشن ہے‘جووعدہ کررہا ہوں خود پورے کروں گا‘میں جانتا ہوں لیاری والے میرا ساتھ کبھی نہیں چھوڑ سکتے‘اگرملک میں جمہوریت ہے تواس میں لیاری والوں کا خون ہے ‘سازشی لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ آپکوڈراسکتے ہیں‘ہم ضیا کے پھانسی کے پھندوں سے نہیں ڈرے تو اپکے پتھروں سے کیسے ڈریں گے‘یہ لوگوں کی بھول ہے شہید بینظیرکا بیٹا لیاری چھوڑدے گا‘گھاس منڈی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم والے تو آپس میں لڑ رہے ہیں ۔ایم کیو ایم مستقل قومی مصیبت ہے وہ کیسے مسائل حل کر سکتے ہیں‘ ہمیں سمندری پانی کو بھی میٹھا کرنا پڑاتو میٹھا کریں گے اور لیاری کو پانی پہنچائیں گے‘یہ میرا پہلااور دیگر قوتوں کا آخری الیکشن ہے ۔انتخابی مہم کے پہلے دن کے اختتام پر بلاول ہائوس کیلئے روانہ ہوئے تو پی پی رہنماؤں کے مطابق انہوں نے دوبارہ اس علاقے سے گذرنے کی خواہش کی جہاں ان کے قافلے پرپتھراؤ کیا گیا تھا ۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرکے مطابق چیئرمین پی پی پی کو روکنے کیلئے جس علاقے میں پتھرائو انہوں نے واپسی اسی راستے سے کی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here