سکرنڈ(گل محمد لغاری ) چیف ایگزیکٹو حیکسو اور ایکسن حیکسو کے حکم پر سکرنڈ کے نواحی گاؤں مہرابپور کے قریب حیکسو عملہ کا کنڈا کنیکشن کے خلاف ایکش حیسکو عملہ کو مہنگاپڑگیا گاؤں والوں نے گاؤں سمیت باہر سے 15 موٹر سائکل سوار حملہ آوار بلوا کر حیکسو عملے پر دھاوا بول دیا جس سے 7 سات اہلکار شدید زخمی ہوگئے, اس موقع پر گل محمد لغاری کوحقائق بتاتے یوئے ایس ڈی او حیسکو آصف علی زرداری کا کہنا تھا کی صبح گیارہ بجے سکرنڈ کے نواحی گاؤں مہرابپور کے قریب بجلی چوری اور بل کی ریکوری کے لئے گاؤں پہنچے تو وہاں کندا کنیکشن کی بھر مار دیکھ کر ہم نے لائنیں کاٹنا شروع کردیں جس کے بعد چوری اور سینہ زوری کی مثال حقیقت معلوم ہوئی اور گاؤں والوں نے فون کر کے باہر سے 15 موڑر سائکلوں پر سوار ڈنڈا برداد فورس بلوا کر ہم پر حملہ کردیا جس کے نتئجے میں ایل ایس امداد پیرزادو, شاہنواز انڑ, وزیر خاصخیلی, سہیل جمالی, علی گوہر, ثناء اللہ ساند, حسین چانڈیو, شدید زخمی ہوئے جبکہ ایک اہلکار امتیاز انڑ معمولی زخمی ہواجس کے بعد ہم نے فورا اپنے اعلی افسران جس میں چیف ایگزیکٹو حیسکو رحم علی اوٹھو اور ایکسن حیکسو انصاف علی بروہی کو فوراً اطلاع کی پولیس کے پہنچنے پر بہ مشکل جان نچا کر سکرنڈ پہنچے جس کے بعد ایکسن انصاف علی بروہی نے مشترکہ لائحہ عمل اپناتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کی اور ایس زمن میں کار
سرکار میں مداخلت کرنے پر ایف آئی آر درج کروانے کی بھی ہدایت دیں ایس ڈی او حیسکو کے مطابق حملہ آوروں کی سربراہی
کرنے والے تین افراد کی شناخت بھی ہوئی جن کے نام, دریا خان, ندیم پیچوہو, اللہ ورایو کے کے نام سے ہوئی جن کی سربراہی میں حملہ کہا گیا اور جب تک حملہ آوروں کی گرفتاری نہیں ہوگی ہم چین سے نہیں بیٹھنگے