چیف الیکشن کمشنر کی جان کو خطرہ،سیکیورٹی مانگ لی

0
438

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے وزارت داخلہ سےسیکیورٹی مانگ لی، ان کا کہنا ہے کہ جان کوخطرہ ہےایف سی اورپولیس کےدستےدیئےجائیں۔

ذرائع کےمطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضانےدرخواست میں کہا ہےکہ کافی عرصے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور پشاور حملے کے بعد ان دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے درخواست سول آرمڈ فورسز کے ونگ میں گزشتہ روز جمع کرائی گئی،چیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف افسر خود درخواست لے کر وزارت داخلہ پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ چیف الیکشن کمشنرکی درخواست کو سیکیورٹی کمیٹی کے سامنے غو کے لئے رکھے گی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here