ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

0
360

ملک میں ڈالر کی روز بڑھتی ہوئی قدر اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور حکومت کو بھی اس معاملے میں شدید تنقیدکا سامنا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں جلد ہی اس بحران پر قابو پا لیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 85 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 151 روپے 50پیسے کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جبکہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے تک پہنچ گیا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here