شیخو پورہ ڈمپر کار کے اوپر گر گیا 4 ہلاک تفصیل کے مطابق شیخو پورہ لاہور روڈ پر خوفناک حادثہ پیش آیا تیز رفتار ڈمپر جو پتھروں سے بھرا ہوا تھا وہ کار کے اوپر گر گیا جس سے لاہور جانے والے مانا نوالہ کے 4 نوجوان موقعہ پر ہلاک ہو گئے امدادی ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ ہر کار کو کاٹ کر لاشیں نکال لی ہیں اور لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ڈمپر کا ڈرائیور موقعہ سے فرار ہو گیا ہے یاد رہے ہلاک ہونے والوں میں دو مسلم لیگ نون کے کونسلر ہیں ہلاک ہونے والوں میں عبدالواحد ،طاہر،اسرار،اور عمر شامل ہیں