ڈمپر کی ٹکر سے14سالہ حافظ قرآن بچہ جان بحق

0
661


گجرات تھانہ ٹانڈہ کے نواحی گاوں شیخ چوگانی سٹاپ ہیڈمرالہ روڈ پر ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں حافظ قران آٹھویں جماعت کا طالب علم غلام میراں جانبحق محمد اویس شدید زخمی ہوگیا ڈرائیور موقع سے فرار پٹرولنگ پولیس نے شدید زخمی غلام میراں کو ہسپتال پہچنے کی کوشش کی لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے 14 سالہ غلام میراں زندگی کی بازی ہار گیا.غلام میراں آٹھویں جماعت کے امتحان کے سلسلہ میں سکول جا رہا تھا کہ ڈمپرنمبری p6329 kpk سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 14 سالہ غلام میراں زندگی کے امتحان میں فیل ہوکر جان کی بازی ہار گیا جبکہ محمد اویس سکنہ ماڑی کھوکھراں شدید زخمی ہوگیا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ راجہ احسان اور انچارج پٹرولنگ پولیس محمد لطیف موقع پر پہنچ گے اور ڈمپر کو قبضہ میں لیکر زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال روانہ کردیااور نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے عزیز بھٹی ہسپتال روانہ کر دیا گیا 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here