پسرور سیالکوٹ نیوز (اسرار احمد نوشاہی
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر سید بلال حیدر نے پسرور سٹی کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس موقع پر اے سی پسرور محمد طیب طاہر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنر پسرور آفس میں تحصیل پسرورمیں تعینات ریونیو ، صحت ، تعلیم، پولیس ، زراعت ، لائیو سٹاک، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، بلدیہ ، ہائی وے اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی افسران سے ملاقات کی اور انہیں محکمانہ کارکردگی بہتر بنانے اور فرائض منصبی کی خوش اسلوبی سے انجام دہی پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر کی حالت زار کو بہتر بنایا جائے پھول پودے لگائے جائیں اور ان پودوں کی تراش خراش بھی کی جائے جبکہ سائلین کے بیٹھنے کیلئے مناسب انتظامات بھی کئے جائیں ۔