ڈیرہ بگٹی میں جمہوری وطن پارٹی کا سوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد

0
544

ڈیرہ بگٹی (نواز شریف)
ڈیرہ بگٹی سوئی میں آج جمہوری وطن پارٹی کے کارکنان اور زمےداران کی طرف سے ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل اور اس پر تجاویز کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔منعقدہ تقریب کی سربراہان ۔ عزت اللہ امان بگٹی،ڈاکٹر محراب بگٹی اور دیگر کارکن جمہوری وطن پارٹی کے کارکن تھے۔ایم پی اے ڈیرہ بگٹی نوابزادہ گہرا م بگٹی نے عوام اور

کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کیا اور عوامی درپیشہ مسائل سنے ۔عوامی مسائل کی تفصیلات بتاتے ہوئے سوئی عوام کا کہنا تھا کہ پانی گیس اور بجلی کی عدم دستیابی بےروزگاری ویلفیئر ہسپتال سوئی میں ادویات اور اسٹاف کی کمی لائن ورکرز کی تنخواہیں جو پچھلے چھ ماہ سے تعطل کا شکار ہے ان کی دستیابی یقینی بنایا جائے اور ان کو مستقل کیا جائے اور دو سو سولہ کیجول لیبر کو ملازمت دی جائے کچی کینال جو پاکستانی معشیت کے لیے ایک گیم چیلنجر ہے جو ڈیرہ بگٹی کے عوام کی روزگار کا اہم ذریعہ ہے ان سے سوئی کےہی عوام کو مستفید کیا جائے ۔ایم پی اے ڈیرہ بگٹی نوابزادہ گہرا م بگٹی نے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کراوائی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here