ڈیم ہر صورت بنے گا، چیف جسٹس

0
774

۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کالا باغ ڈیم کیس میں ریمارکس دیئے کہ ڈیمز پاکستان کی بقاء کیلئے نہایت ضروری ہیں، چاروں بھائیوں کو ڈیمز کی تعمیر کیلئے قربانی دینا ہوگی، کالا باغ ڈیم کا مسئلہ اتنا سادہ نہیں ہے، کالا باغ ڈیم متنازع ہے دوسرے آپشنز پر جانا ہوگا، جو ڈیم متنازع نہیں پہلے ان پر فوکس کیوں نہ کریں، سیاسی حکومتوں نے دس سال میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے کیا کیا؟، ڈیم تو ہر حال میں بننا ہے یہ بتائیں ڈیمز کن جگہوں پر بنیں گے، مجھے مسئلے کا حل بتائیں مجھے بندے بتائیں، ماہرین کو بلا کر اندر سے کنڈی لگا دوں گا، مسئلے کا حل نکلنے تک جانے نہیںدینا، ڈیم کی تعمیر میں سب سے پہلے حصہ عدالت عظمیٰ ڈالے گی، ہم نے پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے، ہمیں ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، لوگوں کو اکٹھا کریں تاکہ لوگوں کی تجاویز آئیں سب کو مل بیٹھ کر ایشو کے حل کیلئے سوچنا ہوگا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی
سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سابق چیئر مین واپڈا شمس الملک اور اعتزاز احسن کو معاونت کیلئے کہا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تمام صوبوں نے کالا باغ ڈیم پر اتفاق کیا تھا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا مسئلہ اتنا سادہ نہیں ہے ۔ شمس الملک نے کہا دنیا میں 46 ہزار ڈیم تعمیر ہوچکے ہیں‘ چین میں 22ہزار ڈیم بنائے گئے ہیں چین ایک ڈیم سے تیس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرتا ہے بھارت 4500 ڈیم تعمیر کرچکا ہے۔ شمس الملک نے کہا کچھ لوگ کہتے ہیں ڈیم بنانا چیف جسٹس کا کام نہیں۔ چیف جسٹس کے سواکوئی اور انصاف نہیں کرسکتا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیمز پاکستان کی بقاء کے لئے نہایت ضروری ہیں چاروں بھائیوں میں اتفاق ہونا چاہیے چاروں بھائیوں کو ڈیمز کی تعمیر کیلئے قربانی دینا ہوگی، ہم نے پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے کالا باغ ڈیم نہ بنا تو خیبرپختونخوا زمین کو پانی نہیں مل سکے گا، ہمیں ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here