ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نےکہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے ڈیڈلائن کی باتیں مناسب نہیں اور وہ مسئلے کو جتنا جلدی حل کرلیں اچھا ہوگا۔
سربراہ بہادر آباد گروپ کے خالد مقبول صدیقی کی جانب سے واپسی کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن پر ردعمل دیتے ہوئے فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ڈیڈلائن کی کیاضرورت تھی، کارکن تھا، کارکن ہوں اور رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی کے پاس مینڈینٹ نہیں ، وہ بھی آج میری طرح نمائشی سربراہ ہیںجبکہ جماعت اورقوم کو بچانے کے لیے رابطہ کمیٹی کو قربانی دینی چاہیےتاہم آج کارکنان کی دل آزاری کی گئی اور جو کچھ ہے کارکنان کی وجہ سے ہے۔
فاروق ستار نےبتایا کہ پارٹی کی 2 تہائی اکثریت میرے پاس ہے نہ خالدمقبول کے پاس ہے بلکہ 2 تہائی اکثریت کسی اور کی جیب میں چلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی خود بااختیار نہیں ، ان کی مذاکرات کے حوالے سے بات حقائق کے منافی تھی جبکہ ان کا لہجہ مفاہمتی اور مصالحتی تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ