ڈی ایس پی کے بھائی اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید جلیل بخاری اغوا کے بعد قتل

0
432

رپورٹ ( قاضی عصمت اللہ )ڈی ایس پی ڈیرہ غازی خان سید رمیز بخاری، ڈی ایس پی سید اعجاز بخاری، انسپکٹر سید شکیل بخاری سید جمیل بخاری کے بھائی اور ملتان پولیس ٹریننگ سکول میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید جلیل بخاری ڈیوٹی ختم کرکے گھر مظفر گڑھ جارہے تھے کہ راستہ میں انہیں نامعلوم ملزمان اغواء کر کے لے گئے اور قتل کرنے بعد انکی لاش گاڑی کی پچھلی سیٹ پر رکھ کر دریا کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔اللہ پاک مرحوم کے۔پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔جلیل بخاری ایک اچھے پولیس افسر ہونےکے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے مرحوم کا نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے یونین کونسل دانڑیں بیٹ قائم شاہ جتوئی شاہجمال روڈ مظر گڑھ میں ادا کر دی گئی ہے نماز جنازہ جس میں علاقے کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی خاص طور پر محکمہ پولیس کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here