ڈی جی آئی ایس پی آر کی سڑک پر کرکٹ

0
418

*[احسن کمال] – ترجمان پاک فوج کی کراچی میں سڑک پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل*کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی بغیر پروٹوکول کے کراچی کی سڑکوں پر نوجوانوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رات گئے سڑکوں پر کرکٹ کھیلنے والے کراچی کے نوجوان اُس وقت خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے جب اچانک ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بغیر پروٹوکول کے اپنے ہمراہ پایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کچھ وقت نوجوانوں کے ہمراہ گزارا، کرکٹ کھیلی اور زوردار شاٹس لگائے۔ نوجوانوں نے سنہری موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بنائیں۔..بشکریہ ایکسپریس نیوز

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here