کون سی کشتیاں جلانا ہونگی؟ تحریر۔ چوہدری رستم اجنالہ

0
1251

کون سی کشتیاں جلانا ہونگی?
تحریر ۔۔چوہدری رستم اجنالہ
گذشتہ روز میاں محمد نواز شریف نے پشاور جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشتیاں جلا کر میدان میں نکلے ہیں میں کافی دیر تک میاں صاحب کے الفاظ پر غور کرتا رہا کہ وہ کس کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم نے کشتیاں جلا دی ہیں کیا میاں صاحب کا اشارہ عدالت کی طرف تو نہیں ویسے تو کافی عرصے سے نواز لیگ عدلیہ پر تنقید کر رہی ہے جہاں خود نواز شریف اور مریم نواز کھل کر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے وہاں نون لیگ کے وزیر مشیر بھی اس کام میں پیچھے نہیں رہے جب عدالت نے دیکھا کہ یہ مہم روزبروز تیز ہوتی جا رہی ہے تو عدالت کا صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوا اور عدالت حرکت میں آئی اور نون لیگ کے کئی لوگوں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے بلکہ نہال ہاشمی کو تو عدالت نے توہین عدالت پر نا اہلی جرمانہ اور قید کی سزا بھی سناُدی ہے اس کے بعد بھی نواز شریف اور مریم نواز کی طرف سے عدلیہ پر تنقید کا سلسلہ بند نہیں ہوا۔یہ بھی ہو سکتا ہے کشتیاں جلانے کا میسج اپنے سیاسی مخالفین کو دیا ہو کہ تیار ہو جاؤ ہم نے کشتیاں جلا دی ہیں ۔ میاں صاحب اپکو پتا ہے نا کہ کشتیاں جلانے کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ طارق بن زیاد نے بھی کشتیاں جلائی تھیں اور اس کی کشتیاں جلانے کا مقصد کیا تھا؟ اس نے اپنی فوج کو یہ پیغام دیا تھا کہ اب اگے بھی موت ہے اور پیچھے بھی موت اگر آگے بھڑ کر لڑو گے مر گئے تو شہید بچ گئے تو غازی اور فتح اور اگر ڈر کر پیچھے بھاگے تو موت اور رسوائی بھی پھر طارق بن زیاد کی فوج نے آگے جا کر بہادری کے ساتھ دشمن سے لڑنے کا فیصلہ کیا اور فتح حاصل کی ۔ میاں صاحب اپ نے کس محاز کے لیے کشتیاں جلائی ہیں؟ کیا اپ عدلیہ کو تو نہیں سنا رہے کہ ہم پیچھے ہٹ کر بزدلی قبول نہیں کرینگے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے میاں صاحب اپ اپنے ورکروں کو کس کے ساتھ لڑنے کی تلقین کر رہے ہیں ۔کیا اپکو پیچھے ہٹنے پر اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر تو نہیں آ رہا؟ یا پھر سیاسی مخالفین کو بتا رہے ہیں کہ ہم اس حد تک جائیں گے کہ یا بلکل ختم ہو جائیں گے یا ختم کر دینگے ۔ میاں صاحب خدا راہ یہ میسج دینا ہے تو پاکستان کے کسی ادارے کو یا سیاسی پارٹی کو نہ دیں بلکہ یہ میسج پاکستان کے دشمنوں کو دیں کہ ہم نے کشتیاں جلا دی ہیں ہم متحد ہیں اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ایک ہیں۔ میاں صاحب اپ اور پاکستان کے تمام سیاست دان پاکستان کا سرمایہ واپس پاکستان میں لائیں اور پاکستان کو مستحکم پاکستان بنائیں ۔میاں صاحب اگر کشتیاں جلانی ہی ہیں تو پاکستان سے ہم سب کو حسد۔ کینا۔غربت۔لالچ۔بیروزگاری ۔نا انصافی ظلم کی کشتیاں جلانا ہونگی اور ان کشتیوں میں کبھی سوار نہ ہونے کا پختہ ارادہ کرنا ہو گا تو پھر ہی پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کر سکتا ہے اے اللہ ہم کو ان سب بیماریوں ( حسد۔کینا۔ظلم ۔نا انصافی ) سے بچا آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here