کون کون سا وزیر کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرسکا اور کیوں؟

0
439

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئی وفاقی وزاء رکنیت معطل ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے۔
الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر رکنیت معطل ہونے کی وجہ سے کئی وزر اء نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والوں میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی، علی امین گنڈا پور اور عامر کیانی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی ہے۔ جن میں فواد چوہدری سمیت کئی وفاقی وزراء بھی شامل ہیں ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here