کویت کے امیر نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری دے دی

0
1082

کویت سٹی(نیوز ڈیسک) کویت کے ویزے کے حصول میں پاکستانیوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سلسلے میں اب کویت کے امیر نے بڑی خوش خبری سنا دی ہے اور پاکستانیوں سے وعدہ کر لیا ہے کہ وہ خود انہیں ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات ختم کریں گے۔ نیوز کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجبر الصباح نے پاکستانیوں کو یہ خوشخبری وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں دی، جو آج کویت میں ان سے ملے ہیں۔وزیرخارجہ نے کویت میں مقیم پاکستانیوں کو ویزے کے متعلق پابندیوں اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے خاص خطوط بھی امیر کو پیش کیے۔ اس موقع پر شیخ صباح الاحمد نے کہا کہ پاکستانیوں کو درپیش مشکلات وہ خود حل کرائیں گے۔ کویتی امیر نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی آواز اٹھائی تھی جس پر شاہ محمود قریشی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ کویتی امیر نے اس ملاقات میں پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی میں پاکستانی حکومت کے امن پسندانہ کردار کی تعریف کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here