کٹھ پتلی اتحاد، آئی جے آئی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،بلاول

0
407

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےدعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عوام میں مقبول نہیں ہیں،وہ سازش کے ذریعے وزیراعظم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی اتحاد، آئی جے آئی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ن لیگ نے میثاق جمہوریت کے نام پر دھوکا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی غلط فہمی ہے کہ وہ سازشیں کرکے وزیراعظم بن سکتے ہیں، عمران خان کےساتھ عوام ہوتےتودوسری جماعتوں کومحدودکیوں کیاجاتا؟

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین صاف اور شفاف انتخابات سے ڈرتے ہیں،خان صاحب عوام میں مقبول نہیں ۔

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہاکہ پہلے بھی ہم نے سازشوں کا مقابلہ کیا آئندہ بھی کریں گے،لاڈلے کی سیاست سے مستقبل میں ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ کالعدم تنظیموں کو الیکشن میں بالکل نہیں ہونا چاہیے اس کی مذمت کرتا ہوں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here