نیب کے ہاتھوں گرفتار کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو اڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد بیرک بھیج دیا گيا ،انہیں جیل میں بی کلاس دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو بی کلاس ملی ہے، انہیں الگ کمرے میں رکھا گيا ہے ، خدمت گار بھی ملاہے ، جبکہ ٹی وی اور فریج کی سہولت بھی دستیاب ہوگی ۔ دوسری جانب نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو پناہ دینے والوں کی نشاندہی بھی کرلی ہے، نیب ذرائع کے مطابق ویڈیو ریکارڈنگ میں ن لیگی رہنما سینیٹر چوہدری تنویر، شکیل اعوان اور ملک ابرار واضح نظر آ رہے ہیں۔
نیب کا کہنا ہے کہ مجرم شخص کو پناہ دینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔بشکریہ روزنامہ جنگ