نوابشاہ (( رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز ))
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گاوں اللہ رکھیو کانیو میں روڈ سیفٹی سیمنار کا انعقاد کیا گیا، نیشنل ہائے وے اور موٹروے پولیس سیکٹر 2 سکرنڈ کی جانب سے روڈ سیفٹی سے متعلق طلباء اور اساتذہ میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینیئر پیٹرولنگ آفیسر عظیم خان زرداری نے طلباء و طالبات اور اساتذہ کو ٹریفک قوانین اور سیف ڈرائیونگ سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے عظیم خان زرداری نے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد ڈرائیونگ کے دوران روڈ حادثات سے بچاؤ اور خاص طور پر موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کی افادیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفر کا آغاز کرنے سے پہلے اپنی گاڑی کا اچھی طرح معانہ کیا جائےاور درست حالت میں گاڑی کا استعمال کریں ۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور کار میں سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں ، غلط سائیڈ سے اوورٹیک کرنا سخت منع ہے اور ہمیشہ گاڑی مقررہ اسپیڈ پر چلائیں نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ نہ کریں۔ روڈ پر حادثوں سے بچاؤ کے لیے لازمی ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔
سیمینار کے اختتام پر اسکول انتظامیہ ، اساتذہ ،طلباء اور خصوصاً ہیڈ ماسٹر بشیر احمد کوندھر ، مقبول احمد کانیو، اور غلام مصطفیٰ کانجو نے روڈ سیفٹی ڈرائیونگ سے متعلق اہم معلومات فراہم کر نے پر موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کيا ۔