گیس سلیبڈر مالکان کی ستم ظریفی گیس سلینڈر کی قیمت میں اضافہ

0
762

سرائے عالمگیر( ارشدقاضی) سرائے عالمگیر شہر اور گردونواح کے دیہاتوں میں گیس ایجنسی مالکان نے سلنڈر گیس استعمال کرنے والوں کولوٹنا شروع کر دیا ، گیس سلنڈر کی قیمت میں سو روپے کا اضافہ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی دیہاتوں میں گیس ایجنسی مالکان کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں ، صارفین نے سلنڈر میں گیس کی کمی کا بھی شکوہ کیا ہے اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ گیس ایجنسی مالکان نے فی گیس سلنڈر 100 روپے کا اضافہ کر دیا ہے اب گیس سلنڈر 1170 کی بجائے1270 روپے میں فروخت کیا جارہاہے ، سلنڈر گیس صارفین نے متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سلنڈر گیس میں خودساختہ اضافہ واپس لیا جائے اور سلنڈر میں ہو ا کی بجائے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here