ہمیں ’بھارتی کُتے‘ کہا گیا عدنان سمیع

0
798

کویت میں ہمیں ’بھارتی کتے‘ کہا گیا، عدنان سمیع
گلوکارعدنان سمیع نے کویتی امیگریشن حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کویت ائرپورٹ پر ان کے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور انہیں ’بھارتی کتے‘ کہا گیا۔عدنان سمیع کویت میں ’لائیوپرفارمنس‘ کے لیے گئے تھے۔
عدنان سمیع کو کویت میں بھارتی سفارت خانے پر بھی غصہ ہے کیونکہ بقول ان کے جب بھارتی سفارتی عملے سے رابطہ کیا گیا تو وہاں سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا۔’’ہم تمہارے شہر میں محبت بانٹنے آئے اور یہاں تمہارے ہم وطنوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔لیکن جب آپ سے رابطہ کیا گیا تو آپ نے کچھ نہیں کیا۔کویتی حکام کی یہ جراٗت کہ ہم سے بدسلوکی کریں اور ہمیں ’بھارتی کتے‘ کہیں‘‘۔
بعدازاں عدنان سمیع نے اپنے ٹوئٹ کو وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیرخارجہ سشما سوراج کو ٹیگ کیا۔سشماسوراج نے اس کا فوری جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’پلیز مجھ سے فون پر بات کریں‘‘۔عدنان سمیع نے حکومت کے فوری اور مثبت جواب کا شکریہ ادا کیا۔
عدنان سمیع پاکستانی شہری تھے اور انہوں نے اداکارہ زیبابختیار سے ناکام شادی کے بعد بھارت میں سکونت اختیار کرتے ہوئے پاکستانی شہریت ترک کر دی تھی۔2015ء میں انہیں بھارتی شہریت دے دی گئی تھی بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here