ہیلمٹ استعمال کرو زندگی بچاؤ ریلی

0
480

سکرنڈ رپورٹ گل محمد لغاری
سکرنڈ موٹر وے پولیس
ہیلمٹ استعمال کرو زندگی بچاؤ مہم کے سلسلے میں روڈ سیفٹی واک اور ریلی.
نیشنل ہائی وے پر زیادہ تر حادثات موٹرسائیکل کے ہو رہے ہیں موٹروے پولیس.
سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی دی گئی ھدایات پر ،موٹروے پولیس ھالا سے ھالانی تک ایک روڈ سیفٹی واک اور ریلی کا انعقاد

کیا گیا جس میں موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی اسداللہ ابڑو ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو، کے علاوہ موٹر وے پولیس کے افسران، موٹر سائیکل سوار، ڈرائیورز اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران نے شرکاء کو ہیلمٹ کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں آگاہی دی اور کہا کے موٹروے پولیس کے آئی جی اے ڈی خواجہ ڈی آئی جی محمد سلیم اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی جانب سے خاص احکامات ہیں کہ روڈ پر ہر موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں , ہیلمٹ حادثے کی صورت میں سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتے ہہیں اور یہ ایک ہمارا قومی فریضہ بہی ہے کہ ہم قانون پر عملدرآمد کریں, جب بھی روڈ پر سفر کریں سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اوور سپیڈ اور غلط اوور ٹیک کرنے سے گریز کریں کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ایک سؤ تیس پر کال کریں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here