ہیلمٹ نہ پہنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

0
505

لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ اوربیک مررنہ لگانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کے لئےلائن اورلین کی پابندی کو یقینی بنایاجائے، جبکہ مفاد عامہ کے معاملات کو تکنیکی بنیادوں پر لٹکانے کا رواج ختم کیا جائے۔ ہائیکورٹ نے قانون شکنی کرنے والے اہلکاروں کو گھر بھجوا کر دوسروں کے لئے مثال بنانے کا بھی عندیہ دیا۔

دوران سماعت عدالت میں وزارت داخلہ کے افسر نے استدعا کی کہ تمام فریقین کی مشاورت کے لئے فوری اجلاس بلا لیتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات پر 10 یوم میں عمل درآمد کیا جائے اور اگر عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here