ایوی ایشن ماہر میجر(ر) محمد ظہیر نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم ہائوس سے بنی گالہ کا ہیلی کاپٹر کاسفر 35 سے 40 منٹ کا ہے،جس پر 2لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایوی ایشن ماہر نےفواد چوہدری کے 50سے 55روپے فی کلو میٹروالے بیان کو ان کی اطلاعات کی کمی قرار دیدیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو سرکاری ہیلی کاپٹر وزیراعظم استعمال کررہے ہیں ،اس کا فی گھنٹہ خرچہ 3 لاکھ 70ہزار 900 روپے ہے،اس طرح 35 سے 40 منٹ کے سفر پر 2 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ ہوسکتا ہے100 میں سے 10روپے کی بچت ہورہی ہو،اصل مقصد بچت کا واضح پیغام دینا ہے ،اس سے متعلق اعداد و شمار بھی قوم کے سامنے رکھیں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ