شمع نیوز شمع نیوز یوم پاکستان 78 سال پہلے کے اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جس دن پاکستان کے قیام کی قرارداد منظور ہوئی اور پاکستان کا قیام ممکن ہوا وزیر اعظم پاکستان شاہد حاقان عباسی نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں نے الگ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا تھا اور ہم آج 23 مارچ کو یوم۔ پاکستان کے طور پر منا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے مستقبل کی فکر کرنی ہو گی ہمیں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اپنی کوتاہیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا وزیر اعظم نے کہا کہ آئینی و قانونی بالادستی کے بغیر ہم آبرو مند نہیں ہو سکتے پاکستان کی سلامتی اور ترقی خوشحالی کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا
صدر پاکستان نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ23مارچ ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کیلئے متحد کیا صدر ممنون حسین نے کہا قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی صدرمملکت کا قائد اعظم علامہ اقبال اور قائدین تحریک آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا پاکستان کی ترقی اور استحکام کا راز جمہوریت میں ہے جمہوری روایات سے رواداری ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ ملے گاگذشتہ چند دہائیوں میں دہشت گردی نے خطے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا خوشی ہے کہ پورے قوم نے یکجان ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے سے ملک میں امن بحال ہو چکا ہے اقتصادی راہداری سمیت دیگر منصوبے ترقی کے واضح ثبوت ہیں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہو گی ہم بزرگوں کے نقشے قدم پر چلیں گے