یہ نیا پاکستان ہے اب ایسا نہیں چلے گا،وزیراعظم

0
533
imran khan

وزیراعظم عمران خا ن نے پارٹی ترجمانوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے اب ایسا نہیں چلے گا، احتساب کا عمل جاری رہے گا،اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ن لیگ کے ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو اہم ٹاسک سو نپ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ن لیگ کے ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ن لیگ کا ماضی عدلیہ پر حملوں کی پہچان ہے، ن لیگ ماضی میں بھی عدلیہ پر دباؤ ڈالتی رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے اب ایسا نہیں چلے گا، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کوئی بھی حربہ کارگر ثابت نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو پارٹی نہیں بننا چاہیے بلکہ عدلیہ کو مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے۔ پارٹی رہنماء اور ترجمان ن لیگ کے بیانات کا بھرپور جواب دیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتپ روز بھی پاکستان کی موجودہ صورتحال پر معروف روسی مصنفہ اینی رینڈ کی تحریر کا حوالہ دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ روسی مصنفہ اینی رینڈ نے 60 برس قبل جو لکھا وہ آج کے حالات پر پورا اترتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی ایسے ہی حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالنا پڑی۔ انہوں نے تحریر کے متن بارے کہا کہ جب کوئی شے بنانے کیلئے ان لوگوں سے اجازت لینی پڑے جوخود کچھ نہ بناتے ہوں۔ جب قانون بھی آپ کے خلاف انہیں تحفظ دیتا ہو۔ جب پیسا ان کے پاس جا رہا ہوجو اشیاء نہیں مفاد کیلئے کام کرتے ہوں۔ روسی مصنفہ نے اپنی تحریر میں بیان کیا کہ جب بد عنوانی کو ایوارڈ اور دیانتداری ذات کی قربانی ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here