احتساب عدالت،نواز اور مریم کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور

0
808

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

نوازشریف کے وکیل کی جانب سے نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں پیش کرنے پر احتساب عدالت کے جج جسٹس محمد بشیر نے انہیں ہدایت کی کہ درخواستوں میں ملزمان کی جانب سےپیش نمائندوں کےنام بھی لکھیں۔ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت کے دوران آج بھی گواہ واجد ضیاء پر جرح کی گئی۔

پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بینک ٹرانزیکشنز سے متعلق رقوم کی منتقلی کا فلو چارٹ وکلائے صفائی کے حوالے کیا گیا۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ یہ وہ والا چارٹ ہے کہ لکھے موسیٰ اور پڑھے خدا۔

خواجہ حارث نے کہا کہ اس کو پڑھنے کے لیے تو محدب عدسے کی ضرورت پڑے گی۔

احتساب عدالت کے جج جسٹس محمد بشیرنے کہا کہ آج سماعت کچھ مختصر کر لیتے ہیں، بارہ ساڑھے بارہ بجے تک۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here