الیکشن کمیشن عمران کی تقریر پر پابندی لگائے ن لیگ

0
544

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جیل میں بستر تک مہیا نہیں کیا گیا ،الیکشن کمیشن عمران کی تقریر پر پابندی لگائے ۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 25جولائی کو عوام کا فیصلہ آجائےگا ،ن لیگ کے بینرز اتارنے کی وڈیوز ملی ہیں ،الیکشن کمیشن سے شکایت کریںگے۔

انہوں نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ جب عمران خان کی زبان کو اشتہاروں میں بند کیا جارہا ہے تو ان کی تقریروں پر بھی پابندی لگنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اب عوام کی عدالت 25جولائی کو عمران خان کو جواب دے گی ۔بشکریہ  روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here