الیکشن کمیشن نے 330 انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی

0
1450

عام انتخابات 2018 کے لیےالیکشن کمیشن نے 330 انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی، انتخابی نشانات میں پہلی بار انگریزی کے 6 حروف تہجی بھی شامل کئے گئے ہیں ۔
‎الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کے لیے 330 انتخابی نشانات کی فہرست تیار کی گئی ہے۔
انتخابی نشانات میں پہلی بار انگریزی کے 6 حروف تہجی بھی انتخابی نشانات میں شامل کئے گئے جن میں اے، بی، جی، کے، پی اور ایس شامل ہیں ۔ انتخابی نشانات کی فہرست میں چمچ اور شوز بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ‎انتخابی نشانات رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو دوبارہ بھی درخواست دینا ہوگی، درخواست میں انتخابی نشان کے لیے ترجیح بتانا لازم قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 25مئی تک سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کی درخواستیں طلب کر رکھی ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here