امریکہ اور اتحادیوں کا شام پر حملہ روس کی پرزور مذمت

0
663


امریکہ نے فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مل کر شام کی جانب سے گذشتہ ہفتے دوما پر مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں حملہ کیا ہے
شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کی افواج نے کئی درجن میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے
اس حملہ کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم یہ جوابی کارروائی اس وقت تک جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں جب تک شامی حکومت ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں روکتی‘
امریکی وزیرِ دفاع جیمز میتھس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلحال یہ ایک ’ون ٹائم ہٹ‘ تھی
روس نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ امریکہ کو کسی نا کسی قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ روس کے امریکہ میں سفیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اس قسم کے اقدامات نتائج کے بغیر نہیں جانے دیں گے‘شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here