انصاف ہو، لیکن تحریک انصاف نہ ہو۔راشد سومرو

0
935

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیرصدر الدین شاہ نےکہا ہے کہ بلاول بھٹو فیصلہ کریں وہ چار ’پ‘ والی پارٹی کیلئے ووٹ مانگ رہے یا تین’پ‘ والی کیلئے ؟
ہالا میں متحدہ مجلس عمل کے رہنما راشد محمودسومرو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر الدین شاہ نے کہا کہ سندھ میں ہراس پارٹی سے اتحاد ہوسکتا ہے جس کے پاس ووٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا وہ کس پیپلز پارٹی کےلئے ووٹ مانگ رہا ہے ۔
صدر الدین شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے مخدوم جمیل الزمان سے کئی بار کہا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ آجائیںلیکن شاید ان میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
ایم ایم اے کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ انصاف ہو، لیکن تحریک انصاف نہ ہو۔بشکریہ روز نامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here