باپ بیٹی اورداماد آپس میں ملاقات بھی کر سکتے ہیں

0
681
  1. مسلم لیگ ن اور اس کے کارکنوں کیلئے اچھی اور اطمینان بخش خبر ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل کی اسی بیرک میں رکھا گیا ہے جس میں کیپٹن صفدر پہلے ہی سے موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق باپ بیٹی اورداماد آپس میں ملاقات بھی کر سکتے ہیں ۔

    سابق نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو جن بیرکوں میںرکھا گیاہے ان پیرکس کے سامنے کشادہ لان بھی موجود ہے جس میں بیڈمنٹن کورٹ بھی ہے۔ مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہائوس میں نظر بند رکھنے کے احکامات جا ری ہو ئے تھے تاہم ان کے شدید احتجاج پر انہیں ان کے والد نواز شریف کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے اجازت دے دی گئی اور انہیں بھی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا جہاں انہوں نے ایئر کنڈیشنڈ کے بغیررات گزاری ,دلچسپ بات یہ ہے کہ ماڈل ایان علی کو بھی اڈیالہ جیل کی اسی بیرک میں رکھا گیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here