بلوچستان میں 50 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، لیاقت شاہوانی

0
309

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت کورونا کے 150 مریض ہسپتالوں کے اندر زیر علاج ہیں جن میں سے 50 کی حالت تشویشناک ہے۔ تاہم یہ مریض وینٹیلیٹرز پر نہیں ہیں۔کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متاثرین میں اضافے سے ظاہر ہے کہ کورونا بلوچستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ امر افسوسناک ہے جو ایس او پیز لوگوں کے اپنے فائدے کے لیے بنائے گئے ہیں وہ ان پر عملدرآمد نہیں کررہے ہیں۔یاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ جب تک لوگ تعاون نہیں کریں گے اس وقت تک کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن نہیں ہوگی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا جو کہ خوش آئند ہے۔ بشکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here