بڑی بی نے تو کمال ہی کر دیا

0
399


بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں 96 برس کی کارتیانی نامی ضعیفہ نے خواندگی کے پروگرام کے تحت ہونے والے امتحان میں 98 فیصد نمبر حاصل کر کے ٹاپ کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس امتحان میں 43 ہزار امیدوار شریک ہوئے تھے جن کی پڑھنے، لکھنے اور ریاضی کی صلاحیت کو پرکھا گیا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ اس امتحان میں کارتیانی کے داماد نے بھی شرکت کی تھی لیکن ان کے اپنی ساس سے 10 نمبر کم آئے۔
کارتیانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میری پڑھائی اب رکنے نہیں والی۔ جلد میں چوتھی جماعت کی پڑھائی پوری کروں گی۔ پھر آٹھویں اور دسویں جماعت، جب میں 100 سال کی ہو جاؤں گی تو میں دسویں جماعت کی پڑھائی پوری کر لوں گی۔ مجھے اور خوشی ہوگی۔ میں چاہتی ہوں کہ اس کے بعد میری سرکاری نوکری لگ جائے۔‘
کارتیانی نے مزید بتایا کہ پڑھائی جاری رکھنے کے علاوہ ان کا اگلا ہدف کمپیوٹر سیکھنے کا بھی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنرائی وجین کی جانب سے انہیں سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here