تحریک لبیک یا رسول اللہ حلقہ کے آفس کا افتتاحA127 pp154

0
1263


لاہور (سید ندیم نوشاہی )تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام حلقہ NA127pp154 کی uc120کے دفتر کا افتتاح بدست مرکزی ناظم نشرواشاعت تحریک لبیک یارسول اللہ صاحبزادہ پیر محمد اعجازاشرفی ،گلبرگ ٹائون امیر مولانا شفقت جمیل ،محترم بلال قادری،مولانا غلام حسین قادری محمد احمد قادری و دیگر نے کیا
اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد اعجازاشرفی نے کہا ختم نبوت کے ڈاکو الیکشن 2018 میں اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ پیر اعجازاشرفی نے کہا ملک پاکستان میں اس وقت اسلام مخالف قوتیں متحرک ہو چکی ہیں جو کسی بھی صورت حضور کا دین تخت پر نہیں دیکھنا چاہتی لیکن انہیں یہ معلوم نہیں تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنان اب بیدار ہیں اور اپنے آقا و مولاﷺ کی ناموس اور ختم نبوت پر ہر صورت پہرہ دیں گے۔ہمارے قائد امیر المجاھدین علامہ خادم حسین رضوی نے جو نعرہ دیا ہے آیا آیا دین آیا اسکی بدولت مسلمانوں میں ایک نئی روح پیدا ہو چکی ہے اور اب پاکستان کی غیرت مند مسلم کمیونٹی ملک میں اسلام کا نفاذ ہر حال میں دیکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا70سال سے پاکستان کے سیاست دان صرف طفل تسلیاں دیتے آئے ہیں اور اب وہ دور گزر گیا ہے۔اب رسول اللہ کا دین آئے گا اور کرپشن، ناانصافی،اقربا پروری ظلم زیادتی کے حصولِ انصاف کا سالوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اسلامی اصولوں کے مطابق قران اور سنت کے زریعہ فوری انصاف عمل میں لایا جائےگا۔انہوں مزید کہا ملک بھر کے اندر تیزی سے علماء مشائخ اورتاجر اورمختلف شعبہ زندگی کےبڑے بڑے لوگ تحریک لبیک یارسول اللہ کے مشن کو صحیح سمجھ کر بھرپور شمولیت کر رہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here