جسٹس ناصر الملک نگراں وزیراعظم ہونگے

0
1728

حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ طور پر نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) ناصر الملک کے نام کا اعلان کر دیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم کے لیے جسٹس ناصر الملک کے نام کا اعلان کیا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہم سب کیلئے بڑا چیلنج تھا، یہ نام ہمارے لیے بہت ہی قابل احترام اور قابل عزت ہے۔خورشید شاہ سے قبل پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کے نام پر اپوزیشن لیڈر سے اتفاق ہوگیا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے اس سے قبل اس معاملے پر کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں،انہوں نے اپنی قیادت سے مشاورت کی اور یہ عمل چلتا رہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے ایسے شخص کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا ماضی بے داغ ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر مملکت مریم اورنگزیب بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔
اس سے قبل وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہنگراں وزیراعظم کے نام پرڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، انشاء اللہ نگراں وزیراعظم کے نام پراتفاق ہوجائے گا۔قائد حزب اختلاف نے یہ بھی کہا کہ ہم ثابت کریں گے کہ پارلیمنٹ بالادست ہے اور پارلیمنٹ میں ہی فیصلے ہوتے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here