جہلم رمضان المبارک میں کتنے بازار لگائے جائینگے ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا

0
742


جہلم۔ ( سید ندیم نوشاہی ۔شمع نیوز ) ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن )ر( عبدالستار عیسانی نے کہاہے کہ ضلع جہلم کی چار تحصیلوں میں ماہ رمضان میں چھ رمضان بازار لگائے جائیں گے جن میں صارفین کو تمام اشیائے خودونوش ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی اور اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آٹا اور چینی سمیت دیگر اشیاء خرد و نوش پر خصوصی سبسڈی دی جائیگی اور ہر رمضان بازار میں گرم موسم کے پیش نظر پنکھے اور ائر کولر فراہم کئے جائیں گے تاکہ صارفین پرسکون ماحول میں خریداری کر سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here