حافظ آباد میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں تصادم

0
456

حافظ آباد میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں شدید نعرے بازی کے بعد جھگڑا ہوگیا، جھگڑے کا واقعہ نماز فجر سے پہلے مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ کے دوران پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ چوک فاروق اعظم کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ن لیگ کی کارنر میٹنگ جاری تھی، اس دوران وہاں سے پی ٹی آئی کے قافلہ گزرا۔ دونوں جانب سے نعرے بازی کی گئی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔

جھگڑے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس سمیت ن لیگ کے صوبائی امیدوار ڈاکٹر مظفر علی شیخ کے نجی اسپتال میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

جھگڑے کے دوران دونوں پارٹیوں کے 10 کارکن زخمی ہوئے ۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے قریبی دکانداروں پر بھی تشدد کیا، واقعے کے خلاف مقامی تاجروں نے آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے شکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here