رائیونڈ چیک پوسٹ پر دھماکہ، کم از کم چار افراد ہلاک

0
832


پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں خدشہ ہے کہ پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
حکومت پنجاب کے ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹی ہسپتال رائونڈ میں کم از کم چھ لاشیں اور 14 زخمی لائے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم تین پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اور یہ کہ بظاہر حملے کا ہدف پولیس اہلکار ہی تھے۔
حملے کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ مذہبی اجتماع کے باہر موجود تھی۔
رائے ونڈ میں ہونے والے اس سالانہ مذہبی اجتماع کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی رائے ونڈ روڈ پر دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت۔انھوں نے وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیرِ اعلی پنجاب کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا اور حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here